حج پیکیج میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کرنے کی تجویز

Muhammad Aamer

April 7, 2017



اسلام آباد (اے پی پی) حج پالیسی 2017 کے مجوزہ مسودہ میں حج انتظامات کو گذشتہ سالوں کے تجربات کو مزید بہتر بنانے کی غرض سے حج پیکیج میں 10ہزار روپے کا اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کا مقصد حاجیوں کو گزشتہ سالوں کے مقابلے میں مزید سہولیات کی فراہمی ہے تاکہ گزشتہ سالوں کے دوران حج انتظامات میں جو سقم رہ گئے تھے وہ بھی دور کئے جا سکیں۔ نئے پیکیج کے تحت کراچی اور کوئٹہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں سے حج پیکیج 2لاکھ 70 ہزار روپے جبکہ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور پشاور سمیت دیگر شہروں سے حج پیکیج 2 لاکھ80 ہزار روپے ہوگا۔سرکاری سکیم کے تحت 60 فیصد اور پرائیویٹ سکیم کے تحت 40 فیصد عازمین حجاز مقدس بھجوانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔





© 2017 by Mehman Travel & Tours (Pvt.) Ltd Pakistan | Terms of Service | Privacy Policy

Call Now