سعودی حکومت نے عمرہ ویزوں کا اجراء روک دیا

August 28, 2016



سعودی حکومت نے عمرہ ویزوں کا اجراء روک دیا،سب سے زیادہ ویزے مصر دوسرے نمبر پر پاکستانی زائرین کو جاری  کیے۔ ریاض (اے پی پی) سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کے ویزوں کا اجراء روک دیا۔ سعودی ذ رائع ابلاغ نے وزارت کے حوالہ سے بتایا کہ اس سال عمرہ زائرین کو 6394464 ویزے جاری کیے گئے جبکہ گذشتہ سال 5946212 ویزے جاری کیے گئے تھے۔ اس سال عمرہ کے لیے سعودی عرب آنے والوں کی تعداد 5956337 رہی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق سب سے ذیادہ عمرہ ویزے مصر سے تعلق رکھنے والے عمرہ ذائرین کو جاری کیے گئے۔جس کے بعد دوسرے نمبر پر پاکستانی زائرین کو 991337 ویزے جاری کیے گئے ۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے اردن، ترکی، بھارت، ملائشیا، الجیریا، متحدہ عرب امارات اور عراق سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کو جاری کیے گئے   عمرہ ویزوں کے بارے میں اعداوشمار جاری کیے گئے ہیں۔





© 2017 by Mehman Travel & Tours (Pvt.) Ltd Pakistan | Terms of Service | Privacy Policy

Call Now