حیدرآبادکے حاجی کو سعودی عرب میں جیل سے رہا کر دیا گیا۔

مدیحہ بتول

October 3, 2016



Mecca-6-830×450 حیدرآباد:  حیدرآباد  کے ایک رہائشی  حاجی  کو مکہ میں طواف کے دوران ایک پرس چوری کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ چار دن پہلے اُس کو پولیس کی حراست میں دیا گیا۔  2 اکتوبر بروز اتوار کو قاضی نے اُسے رہا کر دیا۔ گرفتاری کی خبر ملتے ہی پروفیسر ایس اے شکور نے جدہ میں بھارتی  قونصل خانے سے فوری رابطہ کیا۔حج مشن کے بھارتی  عملے نے سعودی حکام کے ساتھ اِس معاملے کو اُٹھایا۔ کل اُس شخص کو رہا کر دیا گیا۔ آج اُسے مدینہ بھیج دیا جائے گا اور 7 اکتوبر  بروز جمعہ کو وہ شیڈول کے مطابق حیدرآباد واپس پہنچے گا۔  





© 2017 by Mehman Travel & Tours (Pvt.) Ltd Pakistan | Terms of Service | Privacy Policy

Call Now