پی آئی اے کا حج اور عمرہ کیلئے علیحدہ شعبہ بنانے کا اعلان

Asim Mirza

November 1, 2016



359176_21807588

ایئرلائن کے ہر شعبے میں بہتری لا رہے ہیں ، 2020 تک طیاروں کی تعداد 60 ہوجائے گی :منتظم اعلیٰ پی آئی اے ہلڈن برانڈ

کراچی (دنیا نیوز ) پی آئی اے کا حج اور عمرہ کے لئے علیحدہ شعبہ بنانے کا منصوبہ ، قومی ایئرلائن کے منتظم اعلیٰ کا کہنا ہے کہ 2020 تک طیاروں کی تعداد 60 ہوجائے گی ، قومی ائیرلائن کے منتظم اعلیٰ ہلڈن برانڈ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے شروع کی گئی پریمئر سروس مسافروں میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور ائیرلائن کے ہر شعبہ میں بہتری لائی جا رہی ہے تاکہ پی آئی اے کو دنیا کی 100 بہترین ائیرلائنوں میں شامل کیا جاسکے ۔ منتظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ادارے کی انتظامیہ اور ورکرز کی باقاعدگی کا تناسب 99 فیصد تک پہنچ چکا ہے جبکہ پروازوں کی بروقت روانگی 85 فیصد رہی جو اس خطے میں سعودی ایئرلائن کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ عوام کو آسان سہولیات کی فراہمی کے لئے موبائل اپلیکشین کا اجراء بھی کیا گیا ہے ۔ 2020 تک پی آئی اے کے طیاروں کی تعداد 60 ہوجائے گی ۔ ہلڈن برانڈ کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے حج اور عمرہ کے لئے علیحدہ شعبہ بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔





© 2017 by Mehman Travel & Tours (Pvt.) Ltd Pakistan | Terms of Service | Privacy Policy

Call Now