پی آئی اے نے عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے رواں ماہ اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا

Asim Mirza

November 21, 2016



MINOLTA DIGITAL CAMERA  

لاہور( اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے رواں ماہ اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا ۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے رواں ماہ 11اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 21سے 30نومبر کے دوران کراچی ، لاہور ، اسلام آباد اور ملتان سے روانہ ہونگی اس اعلان کے بعد جدہ کیلئے پی آئی اے کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 21 سے بڑھ کر 25 ہو گئی ہے ۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یہ اقدام عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث کیا گیا ہے تاکہ عمرہ زائرین کو سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں یاد رہے پی آئی اے نومبر کے آغاز سے جدہ کیلئے 4 ہفتہ وار اضافی پروازیں شروع کر چکی ہے۔





© 2017 by Mehman Travel & Tours (Pvt.) Ltd Pakistan | Terms of Service | Privacy Policy

Call Now