قومی اسمبلی نے نبی پاکﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر سرکاری وفد روضہ رسول پر بھجوانے کی قرارداد منظور کرلی

November 22, 2016



4 star packages lahore

اسلام آباد ۔ (اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2016ء) قومی اسمبلی نے نبی پاکﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر سرکاری وفد روضہ رسول پر بھجوانے کی قرارداد منظور کرلی۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیپٹن (ر) محمد صفدر نے قرارداد پیش کی کہ پاکستان کی قومی اسمبلی پاکستان کے عوام پر اپنی زندگیاں قرآن و سنت کے مطابق ڈھالنے کی آئینی ذمہ داری سے آگاہ رہتے ہوئے سفارش کرتی ہے کہ پھولوں کی چادر چڑھانے سمیت  دیگر تمام قومی اور بین الاقوامی یادگاری تقریبات کے ساتھ ساتھ حکومت ہر سال حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر ایک اعلیٰ سطح کا وفد روضہ مبارک پر حاضری دینے کے لئے بھیجنے کے اقدامات کرے۔ وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے کہا کہ حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ نعیمہ کشور خان نے قرارداد کی حمایت کی۔ قومی اسمبلی نے قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔





© 2017 by Mehman Travel & Tours (Pvt.) Ltd Pakistan | Terms of Service | Privacy Policy

Call Now