اسلام آباد: پی آئی اے نے نئے سال کی خوشی میں عمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

Reference by DAWN News

January 4, 2017



اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے نئے سال کی خوشی میں عمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے عمرہ کرایوں میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرایوں میں کمی نئے سال کے آغاز پر عوام کے لیے جذبہ خیر سگالی کے طور پر کی گئی، جس کا فوری اطلاق ہوگا۔ کرایوں میں کمی کے لیے اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور کے لیے عمرے کا ریٹرن ٹکٹ 43 ہزار، جبکہ کراچی کے لیے 35 ہزار ہوگا، جس میں ٹیکس میں شامل ہے۔ عمرہ زائرین کے لیے کرائے میں کمی 31 جنوری تک کے لیے کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ قومی ایئرلائن کی جانب سے وقتاً فوقتاً اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ عمرہ کی ادائیگی اور دیگر مقامات کی زیارت کے لیے جانے والوں کے لیے بھی مختلف مواقع پر کرایوں میں کمی کی جاتی ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں پی آئی اے نے پاکستان سے لندن اور برمنگھم آنے اور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا۔





© 2017 by Mehman Travel & Tours (Pvt.) Ltd Pakistan | Terms of Service | Privacy Policy

Call Now