وزیراعظم نے حج اخراجات میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

April 12, 2017



وزیراعظم نواز شریف نے حج اخراجات میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حج پالیسی، نئی ہاؤسنگ اسکیمز اور گیس کنیکشنز سمیت اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے شرکا کو نئی ہاؤسنگ اسکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کم آمدن متوسط طبقے کے لئے ہاؤسنگ ماڈل پیش کئے، اس کے علاوہ احسن اقبال نے کابینہ کو اراضی کے حصول اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نواز شریف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملک بھر میں گھروں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کوشاں ہیں، حکومت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے غریبوں کی مدد کرنا چاہتی ہے، ترقیاتی اسکیموں کے باعث شہروں کی منتقلی تیز ہو گی۔ بعد ازاں وفاقی کابینہ نے ہاؤسنگ اسکیموں سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی جس کے سربراہ وزیر ہاؤسنگ ہوں گے اور کمیٹی 10 روز میں اپنی رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو پیش کرے گی۔





© 2017 by Mehman Travel & Tours (Pvt.) Ltd Pakistan | Terms of Service | Privacy Policy

Call Now